پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا مزید 1200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 1200 روپے بڑھا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4121 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3533روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار ، 411 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔