تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی یو اے ای کیخلاف بیٹنگ جاری

0 minutes, 0 seconds Read

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا، صائم ایوب نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، تاہم وہ بڑی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 74 رنز پر گری جبکہ چوتھی وکٹ 104 کے اسکور پر گرنے کے بعد گرین شرٹس دباؤ میں آگئے۔

قبل ازیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور یو اے ای ٹیم کے قائد محمد وسیم میدان میں اترے۔

پاکستان نے گزشتہ روز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا ہے اور اُن کی جگہ فائنل الیون میں حسن علی اور سلمان مرزا شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے آج کے میچ میں ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، حسن علی، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ذوہیب، آصف خان، علی شان شرافو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، جنید صدیقی اور محمد جواد اللہ شامل ہیں۔

Similar Posts