سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم یو اے ای کو فتح کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا، صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز 26 گیندوں پر 56 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
یو اے ای کی جانب سے ساغر خان اور جنید صدیقی نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، شاہد آفریدی اور حارث روف کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلما ن آغا نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم پر دباو بڑھانے اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔