اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی لاش ریسٹ ہاوس سے برآمد

0 minutes, 0 seconds Read

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی لاش ایک ریسٹ ہاوس سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیلابی علاقوں میں جاری آپریشن کی نگرانی میں مصروف تھے اور پچھلے پانچ دن سے پتوکی ہیڈبلوکی کے مقام پر ریسٹ ہاؤس میں ہی سورہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دوران ڈیوٹی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے، فرقان احمد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی لاش واش روم سے ملی ہے، جبکہ ریسٹ ہاؤس اسٹاف کے مطابق فرقان احمد کی موت شریان پھٹنے سے ہوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا اظہارِ افسوس

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اے سی پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی پر ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرقان احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Similar Posts