وزیرآباد میں سیلابی کی تباہ کاریاں جاری ہے وہیں ضلع سوہدرہ کے علاقے رانا میں سیلاب کے باعث راستوں کی بندش نے ماں کی گود اُجاڑ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیرآباد کے علاقے سوہدرہ میں سیلاب کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے حاملہ خاتون نے راستے میں ہی تین بچوں کو جنم دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں بچے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق مرنے والے نومولود بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔