عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ کنر اور ننگرہار میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 2,800 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
دشوار گزار پہاڑی راستے، خراب موسم اور بنیادی سہولیات کی کمی نے ریسکیو کارروائیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتالوں تک منتقل کر رہی ہیں۔
یونیسف اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے متاثرہ علاقوں کو طبی امداد اور ریلیف سامان فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم سڑکوں کی تباہی اور مقامی انفراسٹرکچر کی کمزوری امدادی کوششوں میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
افغان بچی زلزلے میں تباہ دیوار کے ملبے پر چلتے ہوئے

گھر کے ملبے میں اپنی دنیا تلاش کرتا افغان شہری

ایک اور تباہی کے آثار دیکھ کر افغان شہری کا غمزدہ ردعمل

زلزلے کے بعد افغان خاندان کی محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی

کن میں افغان مرد ملبے سے امید تلاش کرتے ہوئے

بچیوں سمیت ماں کی کھلے میدان میں بے بسی

جلال آباد میں زلزلے کے بعد تباہ شدہ گھروں کا منظر
