کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا بھی خشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 سے 11 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ شہر قائد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ ادارے کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباؤ موجود ہے اور یہ سسٹم 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہر قائد میں بارش تیز ہوئی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts