لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی دڑادار سے صدہ جارہی تھی کہ لوئرکرم میں مہورہ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Similar Posts