اورماڑہ کے ساحل پر نایاب ڈولفن کی آمد، ماہیگیر خوشی سے محظوظ

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر نایاب ریسو ڈولفن کی آمد کے باعث ماہیگیروں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔

اورماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا۔

یہ خوبصورت مخلوق ساحل پر نظر آتے ہی ماہی گیروں نے اس کا استقبال کیا اور پھر اسے واپس گہرے سمندر کی طرف روانہ کردیا تاکہ وہ اپنے قدرتی ماحول میں واپس جا سکے۔

اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے، یہ اورماڑہ ساحل پر پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔

اس منظر کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگ بھی موجود تھے، جو اس نایاب ڈولفن کی آمد کے موقع پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

Similar Posts