بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تیندوا داخل ہوگیا اور انتظامیہ نے تمام یونٹس بند کرتے ہوئے وائلڈ لائف اور پولیس کو طلب کرلیا۔
ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے بتایا کہ تیندوا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر جھاڑیوں میں دیکھا گیا اور یونیورسٹی کے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ تمام یونٹس فوری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وائلڈ لائف اور پولیس کو طلب کر لیا گیااور بتایا کہ تیندوے کو پکڑنے تک تمام یونٹس بند رکھے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد والڈ لائف کی ٹیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پہنچ گئی اور ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران جانور کی موجودگی کے شواہد حاصل کر لیے تاہم احتیاطی طور پر گشت اور ٹریپرز کی تنصیب جاری ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے پرسکون رہنے، افواہوں سے گریز اور انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔