بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووندا کے اس افیئر کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں لیکن طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ نے کبھی اس پر لب کشائی نہیں کی تھی۔
تاہم اب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے پہلی بار کھل کر تسلیم کیا ہے کہ گووندا کا واقعی ایک افیئر تھا تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کر دی کہ یہ تعلق کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ یہ خبریں گرم رہی ہیں کہ 60 سالہ گووندا کا جواں سال مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہے اور وہ اہلیہ کو طلاق دیکر ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025 ان کی زندگی کا سب سے مشکل سال ثابت ہوا۔ گووندا کے ایک خاتون سے تعلق کی خبریں مسلسل سامنے آتی رہیں۔ جسں نے پوری فیملی کو متاثر کیا۔
اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں کہ گووندا کا افیئر تھا مگر وہ عورت محبت نہیں کرتی تھی۔ اسے صرف گووندا کے پیسوں سے محبت تھی۔
سنیتا آہوجا نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا کہ اداکار گووندا کسی مراٹھی نوجوان اداکارہ کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ وہ کوئی اداکارہ نہیں ہے کیونکہ اداکارائیں ایسے کام نہیں کرتیں۔
سنیتا آہوجا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گووندا اب ان سب باتوں کو یہیں ختم کر دیں اور اگلا سال ہماری فیملی کے لیے بہتر ہو۔”
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں شوبز حلقوں میں خوب گردش کرتی رہیں۔
ان افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب دونوں کو کافی عرصے تک ایک ساتھ عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا۔
بعد ازاں ان کی بیٹی نے بھی سامنے آ کر کہا تھا کہ والدین کے درمیان معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی جو انھوں نے بیٹی کی پیدائش سے قبل یعنی ایک سال بعد ظاہر کی تھی کیوں کہ اداکار کی توجہ فلمی کیریئر پر تھی۔