کچے کے ڈاکوؤں کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والے کراچی کے نوجوان کی 2 ماہ بعد بازیابی کیسے ممکن ہوئی؟

کچے کے ڈاکوؤں کے نرغے میں آکر اغوا ہونے والا کراچی کا نوجوان دو ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الفلاح  کے علاقے شاہ فیصل کالونی کا رہائشی مغوی نوجوان 2 ماہ کے بعد گھر واپس آگیا۔ 30 سالہ جنید کو 24 اکتوبر کے روز دھوکے سے کچے کے ڈاکوئوں نے حیدر آباد بلوا کر اغوا کیا تھا۔

نوجوان کے اغوا کا مقدمہ الفلاح پولیس نے بھائی کی مدعیت میں درج کیا جس میں اہل خانہ نے کہا تھا کہ اغوا کاروں نے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

ایس ایچ او الفلاح کے مطابق مغوی کو کراچی اور کمشور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد بازیاب کرایا ہے۔

بازیابی کے بعد نوجوان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی دعاؤں کی وجہ سے صحیح سلامت ہوں۔ جنید نے کہا کہ میں فون پر بات کرتا تھا اور باتوں میں آکر اغوا ہوگیا۔

نوجوان نے دیگر لڑکوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی کال کے جھانسے میں نہ آئیں اور اس عادت کو بالکل ختم کردیں۔

Similar Posts