یہ مقابلہ 7 فروری کو کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے سنسنی خیز انداز میں آخری اوور میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کا فیصلہ کن لمحہ سیکنڈ لاسٹ اوور میں آیا جب پاکستان کو 12 گیندوں پر 29 رنز درکار تھے۔
لوگن وین بیک نے فہیم اشرف کو ایک سلو فل ٹاس گیند کرائی، جس پر وہ شاٹ کو صحیح طرح ٹائم نہ کرسکے اور گیند ہوا میں لانگ آن کی جانب چلی گئی۔
میکس او داؤد نے بھاگتے ہوئے گیند کو دونوں ہاتھوں سے کیچ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند ان کے ہاتھوں اور سر سے ٹکراتی ہوئی زمین پر جا گری۔
اس موقع کے ضائع ہونے کا نقصان نیدرلینڈز کو اٹھانا پڑا، کیونکہ فہیم اشرف نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو فتح دلا دی۔
This is how #FahimAshraf changed the fate of #PakvsNL game and a dramatic win which is a trademark of #Pakistan
Must watch and like ❤️ #Dewtee #T20WorldCup #PakistanCricket #Cricket #TVOH #BabarAzam pic.twitter.com/QF6vyvEldd
— Shabbir Wahgra (@iShabbirWahgra) February 7, 2026
پاکستان نے ہدف تین گیندوں قبل حاصل کرکے دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔
میچ کے بعد میکس او داؤد کو سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
خاص طور پر انسٹاگرام پر بھارتی شائقین نے ان کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اس کیچ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا۔
اس معاملے پر میکس او داؤد کا کہنا تھا کہ کیچ ڈراپ ہونے پر ڈچ شائقین سے زیادہ بھارتی شائقین مجھ سے ناراض ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ کی ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’شکر ہے ان لوگوں نے مجھے آنے دیا ورنہ جیسے کمنٹس تھے، لگ رہا تھا کہ یہ مجھ پر پابندی لگا دیں گے‘۔
Max O’dowd after reaching Delhi 😭 https://t.co/G8VLdQpDZC pic.twitter.com/nmuSItrZPh
— 𝐑. (@fanmahida) February 10, 2026