لاہور ہائیکورٹ کے درخت میں بسنت منانے کے بعد اٹکی پتنگ کی ڈور میں چیل پھنس گئی جسے ریسکیو ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد آزاد کرالیا۔
چیل کو ابتدا میں ہائیکورٹ کے عملے اور شہریوں نے آزاد کرانے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہ ملنے پر ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو ٹیم اطلاع کے دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈنڈے کی مدد سے ڈور کو کاٹ کر چیل کو آزاد کرالیا۔
آزادی ملتے ہی چیل نے دوبارہ پرواز بھری اور موقع پر موجود شہریوں نے نعرے لگاکر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلے کی روشنی میں لاہور میں 25 سال بعد 6 تا 8 فروری تین روزہ بسنت منائی گئی، بسنت کے دوران چھتوں سے گرنے اور پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران ہونے والے حادثات میں کئی افراد جاں بحق و زخمی بھی ہوئے۔