ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
واضح رہے پاکستان نیدرلینڈز کے خلاف اپنا پہلا میچ 3 وکٹوں سے جیت چکا ہے جبکہ امریکا بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ 29 رنز سے ہار چکا ہے۔