پاکستانی فنکاروں کی بین الاقوامی کامیابی، عمران اشرف کی پہلی پنجابی فلم ریلیز کے لیے تیار

0 minutes, 0 seconds Read

مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرپنجابی فلم میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیوں کے باوجود، پاکستانی اداکار بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ”سردار جی 3“ پاکستان میں شاندار کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، اگرچہ بھارت میں اسے اب تک ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے والوں کو دلجیت نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسی تناظر میں، اب اداکار عمران اشرف بھی ایک نئی پیش رفت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ وہ بہت جلد اپنی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، جس کا نام ہے ”اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا“۔ اس فلم میں وہ نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ بھارتی پنجاب کے مشہور فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکار ں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نئی پنجابی فلم ”اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا“ کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں وہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ہانیہ کی سردارجی 3 کے ٹریلر پرعاصم کے لائیک نےسوشل میڈیاپر ہلچل مچادی

یہ فلم ایک کینیڈین پنجابی کامیڈی ہے، جس کی کہانی بین الاقوامی طلبہ کی زندگی، مشکلات اور دلچسپ تجربات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں عمران اشرف کے ساتھ بھارتی اداکار جسی گل، رنجیت باوا، نرمل رشی اور پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی بھی شامل ہیں۔ فلم کو سریندر اروڑا نے لکھا ہے اور ہدایتکاری رُپن بال نے کی ہے۔

اس طرح اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف وہ دوسرے پاکستانی فنکار بن گئے ہیں جنہوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ نہ صرف کام کیا بلکہ ان کی فلم کے ہدایتکار نے بھارت میں موجود تعصب اور مخالفت کو پس پشت ڈال کر فلم کو ریلیز کرنےکی ٹھان لی ہے۔

عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے اور دل سے کام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ہانیہ عامر کے بعد اب عمران اشرف کی فلم کی تشہیربھی بھرپورطریقے سے کی جاری ہے۔

Similar Posts