حال ہی میں جیکی شروف نے اپنی اہلیہ عائشہ کے ساتھ لواسٹوری پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار جب انہوں نے عائشہ کو دیکھا، تو وہ اسی لمحے ان کے دل میں بس گئیں۔
بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ عائشہ شراف کے ساتھ محبت کی ابتدائی کہانی شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے لیے ”پہلی نظر کی محبت“ تھی۔
جب جیا بچن، ریکھا اور امیتابھ کا رومانوی سین دیکھ کر رو پڑیں
جیکی کے مطابق، وہ ایک دن دوست کی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب اُن کی نظر بس میں کھڑی ایک لڑکی پر پڑی، جو مارچ پاسٹ سے واپس آ رہی تھی۔ وہ جھنڈا تھامے بس میں موجود تھی اور جیکی کے دل نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ ”یہی وہ لڑکی ہے جس سے میں شادی کروں گا۔“ اُس وقت عائشہ کی عمر محض 14 یا 15 سال تھی۔
چند دن بعد، عائشہ کی ایک دوست نے جیکی سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اداکاری میں قسمت آزمائیں۔ اُس نے فلمساز او پی رہلان کے آڈیشن کی بھی اطلاع دی۔ جیکی ہنستے ہوئے کہتے ہیں، ”رول نہیں ملا، لیکن عشق ہو گیا۔“
کولہاپوری بنام پراڈا: فیشن کی جنگ میں کرینہ کپور کی دبنگ انٹری
جیکی اور عائشہ نے 1987 میں شادی کی، اُس وقت جیکی ایک جدوجہد کرنے والے اداکار تھے اور ممبئی کی ایک چال میں ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے۔
جیکی نے بتایا، ”میرے گھر کا خرچ 30 روپے میں چلتا تھا۔ عائشہ میرے ساتھ ایک کمرے میں رہیں، اور بیت الخلا کے لیے قطار میں لگتی تھیں۔ میں نے 33 سال چال میں گزارے۔“
جرمنی: 1353 موسیقاروں نے بیک وقت وائلن بجا کر ریکارڈ قائم کردیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ عائشہ کا تعلق ایک اعلیٰ پس منظر سے تھا۔ ان کے والد رنجن دت، ائیر وائس مارشل رہ چکے تھے، جنہیں ویر چکر سے نوازا گیا اور وہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے سربراہ بھی رہے۔
جیکی نے فخر سے بتایا کہ عائشہ نے نہ صرف ان کا ساتھ دیا بلکہ مالی طور پر بھی انہیں سہارا دیا۔ ”میری بیوی نے اپنا گھر بیچ کر میرے لیے نیا گھر لیا۔ اُس نے میرا ہر طرح سے خیال رکھا۔“
جیکی کے مطابق، عائشہ کے والد نے کبھی ان کے رشتے پر اعتراض نہیں کیا۔ ”انہیں شاید میری نیت پر بھروسہ تھا۔ وہ سمجھ گئے تھے کہ میں ایک لمبی دوڑ کا گھوڑا ہوں۔ شاید میں ویسا نوجوان نہیں تھا جیسا ہونا چاہیے، لیکن انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اور میں نے ان کے بھروسے کو کبھی توڑا نہیں۔“