نادیہ جمیل کی ’بیوی کو شوہر کی ماں بننے سے‘ متعلق بیان پر وضاحت

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو ”ماں بن کر سنبھالنے“ سے متعلق بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

نادیہ جمیل کی ایک وائرل ویڈیو میں یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ”لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے، ان کا دل کرے گا تو وہ کریں۔“

نادیہ جمیل نے ماؤں کو زندگی کے نئے اصول سکھا دیے

اس بیان کو بعض افراد نے بیویوں کے شوہروں کا خیال رکھنے کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا، جس پر نادیہ جمیل نے وضاحت پیش کی۔

نادیہ جمیل نے کہا: ”میرا مقصد ماں کے کردار کو کم تر ثابت کرنا نہیں تھا، ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نہ ہی لینی چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے اور وہ برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ لیکن ماں کی پرورش ایک الگ اور بے مثال چیز ہے۔“

مجھے انڈسٹری میں ایک بہت مشہور ہدایت کار نے ہراساں کیا تھا، نادیہ جمیل کا انکشاف

نادیہ نے یہ بھی وضاحت دی کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، مگر وہ ایک دوسرے کی ماں نہیں بن سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر رشتہ مختلف ہوتا ہے اور محبت کے اظہار کا طریقہ ہر جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔

’نوری میرا معجزہ ہے‘، نادیہ جمیل کا لے پالک بیٹی کی بینائی سے متعلق حیران کُن انکشاف

نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا، اور وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ بیوی کو شوہر کی ماں نہیں بننا چاہیے اور بیویوں کو ایسی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

نادیہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے شوہر کی ماں نہیں ہیں، کیونکہ ان کے شوہر کی والدہ زندہ ہیں اور ان کا شوہر کبھی انہیں والدہ کے طور پر نہیں دیکھتا۔ بطور بیوی اور ماں ان کے کردار میں فرق ہے اور وہ شوہر کا خیال ایک مختلف طریقے سے رکھتی ہیں، جب کہ بیٹے کا خیال رکھنے کا طریقہ کچھ اور ہوتا ہے۔

نادیہ نے اپنی ویڈیو کلپ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا اور پیش کیا گیا، اس لیے انہوں نے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔

یہ واضح رہے کہ نادیہ جمیل کی وائرل ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بطور والدہ اپنے بیٹے کے نخرے اٹھا سکتی ہیں، لیکن ان کے بیٹے کو اپنی منگیتر یا بیوی سے یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ بھی نخرے اٹھائے گی۔ نادیہ جمیل کے مطابق، شوہروں کو سمجھنا چاہیے کہ بیویاں ان کی ماں نہیں ہوتیں اور نہ ہی بیویوں کو شوہروں کی ماں بننے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts