ایک اور حادثہ؛ بھارت کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا؛ 7 افراد سوار تھے

بھارت میں گزشتہ روز ایک ایئر ایمبولینس طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور آج ایک ہیلی کاپٹر سمندر برد ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تازہ واقعہ انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو عملے کے ارکان اور پانچ مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔

سرکاری ہیلی کاپٹر سروس کمپنی کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے پرواز بھری تھے۔

تاہم پرواز کے دوران صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر ہیلی کاپٹر میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

بھارتی ایوی ایشن نے دعویٰ کیا کہ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب سمندر میں بحفاظت کریش لینڈنگ کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تمام افراد کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی سول ایوی ایشن کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے پانی پر ہنگامی مگر کنٹرولڈ لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بھارت میں حالیہ عرصے کے دوران فضائی حادثات کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

Similar Posts