پشاور میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال پر اہم اجلاس

پشاور میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورت حال پر اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کور کمانڈر پشاور، دیگر عسکری حکام اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبہ میں امن و امان کی صورت حال پر مشاورت کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں مستقبل امن کے قیام کیلئے متفقہ پالیسی پر غور کیا گیا۔ شرکاء کا پائیدار امن کیلئے مستقل پالیسی بنانے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا عندیہ دیا گیا اور وزیراعلیٰ کی قیام امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام ادارے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، قیام امن پر اتفاق رائے اور فیصلوں کے بعد اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس گزشتہ روز ہونے والی ایپکس کمیٹی کا تسلسل تھا۔

 

Similar Posts