جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے وچھہ سندیلہ میں دریائے چناب میں سیلاب زدکان کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ بخت سوائی، 6 سالہ فاطمہ، ماہ نور اور ریحان شامل ہیں۔
کشتی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔