جنوبی افریقا کو انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے تاریخ کی بدترین شکست، 382 رنز کی تاریخی فتح

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 382 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے جنوبی افریقی باؤلنگ کو بے بس کر کے رکھ دیا۔

جواب میں پروٹیز ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسپنر عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔


AAJ News Whatsapp

یہ شکست جنوبی افریقا کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی مارجن سے ہار ہے۔ اس کے باوجود پروٹیز نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، کیونکہ ابتدائی دو میچوں میں انہوں نے فتح حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی شاندار کارکردگی نے شائقین کو خوب محظوظ کیا، تاہم یہ فتح بھی سیریز نہ جیت سکنے کا غم کم نہ کر سکی۔

Similar Posts