سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔
وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔
شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت کیے، جو تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں دہرائے جانے چاہییں۔
The announcement of an agreement that will bring an end to the genocide in Gaza is a historic opportunity to secure lasting peace in the Middle East.
President Trump’s leadership throughout the process of dialogue and negotiations reflects his unwavering commitment to world…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2025
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی اور کہا کہ دنیا کو قابض افواج اور غیر قانونی آبادکاروں کا احتساب کرنا چاہیے تاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے امن اقدامات کو نقصان نہ پہنچے۔
شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار کو ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔