اکثر لوگ ایڑی اور ٹخنوں کے درد سے پریشان رہتے ہیں۔ کبھی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو کبھی خود ساختہ ادویات سے دردر کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس درد کی اصل وجہ غذائی کمی نہیں بلکہ ایڑی کی ہڈی میں معمولی چوٹ یا ہڈی کے اضافی بڑھنے کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔
آیورویدک ماہر ڈاکٹر پارمشور اروڑا کا کہنا ہے کہ، اگر آپ کو صبح اٹھنے پر یا زیادہ دیر تک بیٹھنے کے بعد ٹخنوں اور ایڑی میں چبھن یا شدید درد کا احساس ہوتا ہے تو یہ اکثر ایڑی کی ہڈی میں چھوٹے فریکچر یا کیلکینیئم ہڈی سے نکلنے والے باریک کانٹے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس سے پٹھے متاثر ہوتے ہیں اور حرکت کے دوران درد بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر اروڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں اس درد کو دور کرنے کاآسان اور مؤثر گھریلو حل بتایا ہے۔
استری سے پتھر یا فرش کو گرم کرلیں اب ایڑی پر سرسوں کا تیل یا تل کا تیل لگائیں۔
ایڑی کو گرم پتھر یا فرش کی سطح پر رکھیں تاکہ ہلکی حرارت سے سینکائی ہو سکے۔
روزانہ صبح و شام 2 سے 4 منٹ تک یہ عمل کریں۔ یاد رکھیں کہ پتھر اتنا زیادہ گرم نہ ہو کہ جلد جل جائے، صرف ہلکی گرمی ہو۔
ڈاکٹراروڑا کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے 15 سے 20 دن میں درد میں خاطر خواہ آرام محسوس ہونے لگے گا۔
اضافی مشورے
ایڑی کے درد کے دوران لمبے وقت کے لیے کھڑا رہنے یا طویل چلنے سے گریز کریں۔
نرم جوتے پہنیں تاکہ ایڑی پر دباؤ کم ہو۔
اگر درد شدید یا مستقل ہو تو کسی ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔
یہ گھریلو آیورویدک علاج آسان، محفوظ اور کسی بھی اضافی ادویات کے بغیر ایڑھوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر اروڑا کا کہنا ہے کہ صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ علاج بہترین نتائج دیتا ہے۔