دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر نوشہرو فیروز میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی بستیاں پانی سے زیر آب آگئی ہیں جبکہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نوشہرو فیروز سے 3 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔
کشمور میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح 6 لاکھ 65 ہزار 576 کیوسک ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 5 لاکھ 12 ہزار 662 کیوسک ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے موسمی تبدیلی اور موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
صوبے میں موسمی حالات کے مطابق بیج کی 42 نئی اقسام کی منظوری دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے مفت بیج، کھاد اور زرعی ادویات فراہم کرے کی جائیں گی۔