پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی ثنا فہد کے بعد دوبارہ شادی کر لی ہے۔
فہد مصطفیٰ اپنی پرکشش شخصیت اور محنت کے باعث پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت مقبول ہیں۔ فہد کی ذاتی زندگی بھی مثالی رہی ہے ۔ ان کی اور ثنا کی محبت کی کہانی بھی بہت دلکش ہے، دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں بیٹی فاطمہ اور بیٹا موسٰی۔
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بظاہر خوش نظر آنے والے اس جوڑے کی حقیقی زندگی بالکل برعکس ہے۔
ریڈِٹ پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق، فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس افواہ میں بتایا گیا کہ فہد کی دوسری شادی حنا امان سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک پروڈیوسر ہیں اور بیک سیٹ فلمز کی مالک ہیں۔

افواہوں کے سامنے آنے کے بعد مداح اور شوبز حلقے حیران ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ”یہ کراچی فریٹرنی کے اندر ایک مشہور حقیقت ہے۔“ جبکہ ایک اور یوزر نے وضاحت کی، ”ان افواہوں کو بغیر ثبوت کے پھیلانا درست نہیں، اسی لیے انہیں افواہیں کہتے ہیں۔“
اب تک فہد مصطفیٰ یا ان کی بیوی ثنا نے اس افواہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ شوبز حلقوں میں یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور مداح اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔
فہد نے اپنے کیریئر کا آغاز اداکار اور اینکر کے طور پر کیا اور آج وہ اپنی پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے پاکستان میں کامیاب ڈرامہ پروڈیوسرز میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان کی محنت، شفاف شخصیت اور مداحوں کے لیے محبت انہیں ہمیشہ عوام میں مقبول رکھتی ہے۔