برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر 9 ستمبر کو کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ قطر کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی کارروائی امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کی ثالثِی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری جنگ بندی پر اتفاق ہونا چاہیے۔

یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ اہم فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ باقی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں قحط کو روکنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز دوحہ میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس کارروائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں ہیں۔


AAJ News Whatsapp

دوسری جانب قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد آج واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں اسرائیلی حملے اور غزہ جنگ بندی پر بات ہوگی۔

قطری وزیر اعظم سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں امریکا اور قطر کے درمیان سیکیورٹی معاہدے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشرق وسطی کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف بھی قطری وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Similar Posts