پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافے کے بعد آج پھر فی تولہ نرخوں میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ بھی 172 روپے گر کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے ریکارڈ کیے گئے جب کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 158 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی۔


AAJ News Whatsapp

ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر تنزلی سے 3,643 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی 13 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 11 روپے کمی کے بعد 3,809 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کمی کے بعد 42.15 ڈالر پر آ گئی۔

Similar Posts