ایشیا کپ 2025 : پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کا موسم کیسا رہے گا؟

ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی کے موسم سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے تمام شائقین کرکٹ تیار ہیں، آج بروز اتوار 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد مضبوط فارم میں دکھائی دیتی ہیں۔

وہیں دبئی کے موسم کی صورتحال ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کرے گی۔


AAJ News Whatsapp

موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ ایکیو ویدر کے مطابق دبئی میں دن کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہوگا جبکہ بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے ایک سینٹر پچ تیار کی گئی ہے جو اس سنسنی خیز مقابلے کے لیے موزوں ہوگی۔

بھارت اور پاکستان ایشیا کپ کی تاریخ میں 19 بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میچز جیتے ہیں، جبکہ تین میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے۔

Similar Posts