کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دولہا لاپتہ ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دولہا لاپتہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دولہے کے مبینہ طور پر اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ دولہے کے والد وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دولہا کے بھائی کا کہنا ہے کہ جہانزیب کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔ بھائی نے بتایا کہ جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔


AAJ News Whatsapp

درج کردہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانا تھی، وہ شام 6 بجے تیاری کے لیے سیلون گیا تھا جس کے بعد وہ گھر واپس نہ لوٹا۔

مقدمے کے متن کے مطابق جہانزیب اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ کر گیا تھا۔ سیلون سے 7 بج کر 30 منٹ پر فون کال آئی اور بتایا گیا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Similar Posts