ایشیا کپ میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دنیائے کرکٹ کی دو سب سے بڑی ٹیموں کے درمیان آج ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے کا میچ کھیلا جائے گا۔
بڑے ٹاکرے کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر ہے۔ جسے دیکھنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں بھی میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔
شائقین کرکٹ گرین شرٹس کی کامیابی لیے پرجوش ہیں۔ کرکٹ کے دیوانوں نے بڑی اسکرینز لگال ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے میدان میں بھارت کو شکست دی ہے، اب کھیل کے میدان میں بھی دھول چٹائیں گے۔
دبئی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔