ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات پیش کردیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس ایڈمرل بحریہ رب نواز اور فضائیہ کے سینئر افسران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کشمیر اوربھارت کے اندر اہداف کو تباہ کیا، نئی دہلی تک گئے، بھارتی براہموس میزائلوں کو ذخیرے کو بھی تباہ کردیا، یہ تنصیبات پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی گئیں تھیں اور وہ تنصیبات جو پاکستان کو دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوگئی، پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، اس میں سے کچھ کا محدود استعمال کیا ہے اور کچھ صلاحیتوں کو آئندہ کے لیے بچا کر رکھ لیا ہے۔
ہوائی اور فضائی اڈوں کو کن علاقوں میں نشانہ بنایا گیا؟
سورت گڑھ، سرسا، بھٹنڈا، بوجھ، نالیا، آدم پور، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، ادھم پور، مامون، انبالہ اور پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائی اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اے جی ٹاپ، نشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ، 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا، ان تنصیبات سے بلااشتعال فائرنگ کر کے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارتی ملٹری انٹیلی جنس یونٹس تباہ
’راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی یونٹس اور فیلڈ عناصر جو پاکستان میں پراکسی دہشت گردی کو سپورٹ کرتے تھے انہیں بھی ختم کردیا گیا۔‘
’لائن آف کنٹرول پر چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا‘
’لائن آف کنٹرول پر اُن چیک پوسٹوں کو مسلسل نشانہ بنایا گیا جو آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر گولیاں برساتی تھیں، پھر اُن چیک پوسٹوں نے سفید جھنڈے لہرا دیے۔‘
پاکستانی ڈرونز بھارت میں مسلسل پرواز کرتے رہے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح ڈرونز نے بھارت کے بڑے شہروں، دہلی، مقبوضہ کشمیر سے گجرات تک مسلسل پرواز کرتے رہے تاکہ پاکستان کی صلاحیت کا نہ صرف اظہار کیا جائے بلکہ یہ بھی بتایا جائے کہ ڈرونز کا موجودہ وار فیئر میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔