گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گوگل کی جیمینی ایپ کے تحت متعارف کرایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول نینو بنانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ یہ ٹول اپنی تیز ترین رفتار، فوٹو ریئلسٹک کوالٹی اور آسان استعمال کے باعث صارفین کو حیران کر رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق گوگل کی جانب سے اپنی جیمینائی ایپ کے تحت نیا مصنوعی ذہانت( اے آئی) پر مبنی ٹول متعارف کرایا ہے، جس کا نام نینو بنانا ہے۔اس ٹول سے صارفین اپنے تصاویر کو چند سیکنڈز میں حقیقت کے قریب مناظر میں بدل سکتے ہیں ۔

نینو بنانا ٹول تصاویر کو خوبصورت بتایا ہے اور انہیں ایسا منفرد انداز دیتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی تصاویر کو وائرل کرنے کیلئے اسے بہت استعمال کر رہے ہیں ۔

مثال کے طور پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنی تصاویرکو ایک چھوٹے کھلونے کی شکل میں بدل رہے ہیں اور اسے ڈبے میں رکھ کر دکھایا جا رہا جیسے کسی اسٹور سے خریدا گیا ہو۔

نینو بنانا کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس ٹول کو استعمال کرنے کیلئے صارفین گوگل جیمینائی ایپ میں نینو بنانا ٹول کو اوپن کرنا ہوگا۔پھر وہاں وہ اپنی تصویر اپلوڈ کرنا ہوگا، صارفین نئے تصویر بھی لے سکیں گے۔اس کے بعد ٹول میں موجود آسان آپشنز سے تصویر کو بدلنے کے انداز کا انتخاب کریں۔

یہ ٹول چند سیکنڈز میں ہی صارفین کی تصویر کو حقیقت کے قریب مناظر میں تبدیل کردے گا۔جس ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کیا جا سکتا ہے ، یا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کا یہ اے آئی ٹول سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

Similar Posts