ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب مزار قائد کے وی آئی پی دروازے کے پاس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت 60 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول اسپورٹس کے سامان کی دکان کا مالک تھا، جس کو موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول شبیر قاسم سولجر بازار کا رہائشی اور نیو ٹاؤن میں واقع دکان سے گھر کی جانب جا رہا تھا، واردات میں کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی جبکہ مقتول کے پاس سے غیر ملکی کرنسی اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 2 کم عمر لڑکے بھی سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔