کیلیفورنیا کے ساحل میں پُراسرار بلبلوں کی حقیقت سامنے آگئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر پُراسرار بلبلوں کے بننے کی حقیقت بالآخر سامنے آگئی۔

ہرموسا بیچ کے رہائشیوں نے رواں ہفتے پانی میں پُراسرار انداز میں بلبلے اٹھتے دیکھے تھے جس سے علاقے میں قیاس آرئیاں جنم لینے لگیں۔

رہائشیوں کا حیال تھا کہ یہاں کوئی بلیو فِن ٹیونا کسی سرگرمی میں مشغول ہے یا پھر کوئی سب مرین یا کوئی خلائی مخلوق موجود ہے۔

ان تمام قیاس آرئیوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب یہ بات سامنے آئی کہ در اصل وہاں پر کیلیفورنیا سے ایشیاء جانے والی فائبر آپٹکس کا کام جاری تھا۔

اس کام کی نگرانی کرنے والے رِک ڈیوِینے نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا آنے والے مہینوں میں ایک لائن کے اضافے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس کی تیاری کے لیے اس لائن میں ہوا ماری جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈکٹ صحیح کام کر رہے ہیں۔

Similar Posts