سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس اور آسٹریلوی بلے بازوں کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جس نے ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنالیے ہیں۔
اس دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی میدان میں مارنس لبوشین کے ساتھ تکرار نے ماحول کو مزید گرم کر دیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ نے میچ میں ڈرامائی رنگ بھر دیا۔ دونوں کے درمیان جملوں کے تبادلے کے دوران اچانک بین اسٹوکس غصے میں لبوشین کی جانب واپس پلٹے اور ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر انتہائی قریب آگئے۔
Things got pretty heated 👀#Ashes pic.twitter.com/UHum32WUH0
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 5, 2026
تاہم اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لفظی جنگ تک ہی محدود رکھا۔ میدان میں موجود دونوں امپائرز بھی موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری بیچ بچاؤ کے لیے پہنچ گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی جوش اور جذبے کے بعد بین اسٹوکس نے اگلے ہی اوور میں لبوشین کو آؤٹ کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔