ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ارشد ندیم نے تیسری اور آخری تھرو میں 85.28 میٹر کا فاصلہ طے کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
ان کی پہلی تھرو 76.99 میٹر اور دوسری باری 74.17 میٹر رہی، تاہم فیصلہ کن تھرو نے انہیں فائنل کی دوڑ میں شامل کر دیا۔
فائنل میں اب شائقین کو ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان دلچسپ مقابلے کا انتظار ہے، جو ایک مرتبہ پھر ایشیائی میدان کو عالمی سطح پر نمایاں کرے گا۔
اس سے قبل پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اعزاز ہے کہ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا تھا، ارشد ندیم کو کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔