امریکا نےغزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

امریکا نےغزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادویٹوکردی،سلامتی کونسل کے14ارکان نےقرارداد کےحق میں ووٹ دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر اپنی ویٹو طاقت کا استعمال کیا ہے۔ یہ چھٹی بار ہے جب امریکا نے ایسی کسی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ دیا، تاہم امریکا نے اکیلا ویٹو کر دیا۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔


AAJ News Whatsapp

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عام شہریوں بالخصوص بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں بچے بھوک، بیماری اور تشویش کے باعث مر رہے ہیں، اور وہاں انسانی بحران انتہائی سنگین ہو چکا ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اسپتال بھی نشانہ بنائے گئے ہیں، جس سے وہاں طبی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کرے اور ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں بےگناہ شہری شہید ہو رہے ہیں، اور اس صورتحال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Similar Posts