پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 536 کی ریکارڈ سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 536 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔


AAJ News Whatsapp

سرمایہ کاروں کے مطابق حکومتی اقدامات، روپے کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ کے رحجان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Similar Posts