پنجاب کے شہر حافظ آباد کی تحصیل میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے پانچ طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم کے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اس گھر میں خاتون ٹیوشن سینٹر چلا رہی تھیں جہاں میٹرک تک کے بچے زیر تعلیم تھے۔ افسوسناک حادثے میں خاتون ٹیچر، پانچ طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 7- افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔