گلستان جوہر بلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 27 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔
شارع فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔