کراچی: نیشنل میوزیم پارک میں پانی کے ٹینک سے لاش برآمد

آرٹس کونسل کے قریب نیشل میوزیم پارک میں کھلے ہوئے پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش 2 سے 3 دن پرائی بتائی جاتی ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔

تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ 

Similar Posts