گرومندر کے قریب ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے پوری ایمبولینس کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لگی تھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
ایمبولینس میں آگ لگنے کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا گاڑی میں دھوان بھرتے ہی ڈرائیور باہر نکل آیا جبکہ ایمبولینس میں کوئی مریض نہیں تھا ۔