کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

 کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ رضوان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جسے ران پر گولی لگی تھی جبکہ وہ مدد گار 15 میں تعینات ہے جو کہ سادہ لباس میں اپنی رہائش گاہ الیاس گوٹھ سے ڈیوٹی پر لانڈھی تھانے آرہا تھا۔

تاہم، پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Similar Posts