کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز کپتان کی حاضر دماغی سے پرندوں سے ٹکرانے سے بچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن کی پرواز کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ لینڈنگ سے قبل فضا میں پرندوں کی بہتات ہوگئی تھی۔
دریں اثنا کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ہوا جس پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو گو اراونڈ کرنے کی ہدایت دی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے برڈ شوٹر کے ذریعے پرندوں کو کلئیر کیا گیا جبکہ لینڈنگ ایریا کلیئر ہونے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا۔
ترجمان پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی لینڈنگ اپروچ کے باعث کپتان نے طیارے کو گو آراونڈ کیا۔