سعودی عرب، قطر اور انگلینڈ کی فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی

سعودی عرب، قطر اور انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی۔

سعودی عرب نے عراق کے ساتھ بغیر کسی گول کے مقابلہ ڈرا کرکے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔

میگا ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول ہے۔

سعودی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، گول کیپر نواف الاکیدی نے حسن عبد الکریم کی فری کک کو روک کر عراق کو جیت سے محروم رکھا۔

اس نتیجے کے ساتھ سعودی عرب کی ٹیم گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی۔

اگرچہ سعودی عرب اور عراق کے پوائنٹس برابر ہیں مگر سعودی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلی پوزیشن لے کر میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی ممکن بنالی۔

اب عراق کو متحدہ عرب امارات کے خلاف دو میچز کی پلے آف سیریز کھیلنا ہوگی جس سے بین الاقوامی پلے آف میں جانے والی ایشین ٹیم کا تعین ہو گا۔

دوسری جانب قطر نے یواے ای کو 1-2 سے جبکہ انگلینڈ نے لاٹویا کو 0-5 سے قابو فیفا ورلڈکپ 2026 میں جگہ بنا لی۔

Similar Posts