کراچی:عزیربلوچ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر جیل سپرینٹنڈنٹ کی سرزنش

0 minutes, 0 seconds Read

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف لیاری آپریشن کے دوران درج 6 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عزیر بلوچ کی جانب سے اہلِ خانہ سے ملاقات اور جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو سہولیات نہ دینے پر سرزنش کی اور جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ جیل حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ عزیر بلوچ کو جیل مینوئل کے تحت مکمل سہولیات دی جائیں گی اور اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

سماعت کے دوران عزیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل کافی عرصے سے جیل میں قید ہے اور وہ ضمانت کا مستحق ہے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عزیر بلوچ کو ضمانت دی جائے۔

عزیر بلوچ تین افراد کے قتل کے مقدمے سے بری

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کیے اور بھاری اسلحہ استعمال کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عزیر بلوچ کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

Similar Posts