معروف صحافی اور اینکر وسیم بادامی نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے تناظر میں اے آر وائی پوڈکاسٹ پر انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے ملک کے دفاع میں قابلِ ستائش کردار ادا کیا، لیکن کچھ ستاروں کی خاموشی نے سوالات کو جنم دیا ہے۔
وسیم بادامی، جو اس بحران کے دوران صفِ اول کے رپورٹر رہے اور آپریشن بنیان المرصوص کا اعلان بھی ٹیلی ویژن پر کیا، نے کہا کہ جنگ جیسی صورتحال میں خاموشی اختیار کرنا ایک مناسب رویہ نہیں۔
افتخار ٹھاکر کا خود سے ناراض بھارتی پنجابی اسٹارز کو پیغام
انہوں نے کہاکہ،’’ہمیں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے، لیکن جب آپ کا ملک حالتِ جنگ میں ہو، تو آپ کا غیر جانبدار رہنا درست نہیں۔‘’
انہوں نے بتایا کہ معروف اداکار فہد مصطفی ہر لمحہ ان سے اپ ڈیٹس لیتے رہے کیونکہ وہ اپنی قوم کے حالات سے باخبر رہنا چاہتے تھے۔
ترکیہ کیخلاف بائیکاٹ مہم بھارتی فلم انڈسٹری کو بھاری پڑ گئی
اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنے بھائی کی سرجری کے دوران اسپتال سے نیوز بیپر دی تاکہ قومی فریضہ ادا کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بہروز سبزواری اور جاوید شیخ سمیت کئی دیگر سلیبریٹیز نے بھی کھل کر پاکستان کے حق میں آواز بلند کی۔
لیکن کچھ فنکار ایسے بھی تھے جنہوں نے ان حالات میں خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ وسیم بادامی نے ان ستاروں کے رویے پر بھی بات کی۔
عتیقہ اوڈھو کے فنکاروں سے متعلق بیان پر رابعہ، فاطمہ اور مشی خان کی سخت تنقید
ان کا کہنا تھا، ’’کچھ فنکار اپنے کیریئر کو غیر سیاسی رکھنا چاہتے ہیں، جو کسی حد تک قابلِ فہم ہے۔ لیکن جب آپ کا ملک عالمی سطح پر الزامات کا سامنا کر رہا ہو، تو ایسے وقت میں خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں۔‘‘
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی کی ہے اور بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی محدود کر دی ہے۔
پاکستانی فنکاروں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور بھارت کی کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں شہرت کمائی، لیکن یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ممکن ہوا، اس ملک نے انہیں پلیٹ فارم فراہم کیا۔
بادامی نے پہلگام واقعےکے ذکر پراس کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی قوم ہر بے گناہ جان کی حرمت کو تسلیم کرتی ہے۔
لیکن بھارت کی جانب سے جو بے بنیاد لگائے الزامات پاکستان پر لگائے گئے اس کے جواب میں انہوں نےکہا، ’’ہم پہلگام جیسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، لیکن جب بھارت ہم پر انگلیاں اٹھاتا ہے، تو ہمارے ستاروں کو بھی اتنی ہی جرات سے جواب دینا چاہیے۔‘‘