پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا سفارتکاری چال چلنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی فوجی جارحیت اور ناکام جنگی مہم ”آپریشن سندور“ میں شکست کے بعد بھارت نے اب سفارتی محاذ پر متحرک ہونے کا دکھاوا شروع کر دیا ہے۔ چھ جنگی طیاروں کے تباہ ہونے، میزائل حملوں کی ناکامی اور عالمی تنقید کے بعد نریندر مودی سرکار اب دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نئی چال چلنے کو تیار ہے، اور اس چال میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور کو مرکزی کردار سونپا گیا ہے۔

بھارت نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سات اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل سفارتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس ماہ کے آخر میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور دیگر کلیدی شراکت داروں کا دورہ کریں گی۔ ان ٹیموں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ ملاقاتیں کر کے ”آپریشن سندور“ کے جواز پر مبنی بھارتی مؤقف پیش کریں۔

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر انکشاف – ’دونوں جوہری طاقتیں غصے اور ٹٹ فار ٹیٹ کی پوزیشن پر تھیں‘

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ستر ممالک کے دفاعی اتاشیوں کو بھی بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا جائے گا کہ پہلگام حملے میں نشانہ بننے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔ اس بریفنگ میں سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ شدہ گفتگو، اور دیگر انٹیلیجنس معلومات پیش کی جائیں گی تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔

بھارت کی دم ٹیڑھی کی ٹیڑھی، پاکستان کو پھر دھمکی دے دی

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 26 افراد مارے گئے تھے۔ بھارت نے روایتی الزام تراشی کرتے ہوئے پہلے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا، لیکن عالمی ردعمل کے بعد موقف تبدیل کرتے ہوئے الزام ”دی رزسٹنس فرنٹ“ پر ڈال دیا۔ تاہم، اس تنظیم نے بھی حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر واقعی کوئی شواہد ہیں تو انہیں عالمی برادری کے سامنے لایا جائے اور غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیا جائے۔ لیکن بھارت نہ تو اقوام متحدہ اور نہ ہی کسی مغربی فورم پر کوئی ثبوت پیش کر سکا، جس سے اس کے دعوؤں کی حقیقت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر نیا بیان متنازع بن گیا: ”این ورڈ“ سے کیا مراد ہے؟

تجزیہ نگاروں کے مطابق، بھارت کی یہ نئی سفارتی کوشش ایک ناکام فوجی مہم کو بین الاقوامی سطح پر جواز دینے کی بے سود کوشش ہے جس کا مقصد صرف اندرون ملک تنقید سے توجہ ہٹانا ہے۔

Similar Posts