پسند کی شادی کا خواب خون میں نہا گیا، عدالت جانے والا جوڑا قتل

0 minutes, 0 seconds Read

دادو اور لاہور سے خواتین پر ظلم و جبر کے دو اندوہناک واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں پسند کی شادی اور گھریلو تنازعہ جان لیوا ثابت ہوئے۔

سندھ کے ضلع دادو میں عدالت میں پسند کی شادی کا ارادہ رکھنے والے جوڑے کو راستے میں ہی گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ میہڑ کے نواحی علاقے تھرڑی محبت کے قریب منگی جا بھان میں پیش آیا، جہاں جانوری اور سولنگی برادری کے درمیان رشتہ داری کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سپنا جانوری اور خالد سولنگی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ معشوق سولنگی شدید زخمی ہوا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پشاور میں ہر گھر میں اسلحے کی بھرمار، گھریلو جھگڑے اور دشمنیاں 658 جانیں نگل گئیں: پولیس رپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد سولنگی نے سپنا جانوری کو چار روز قبل بھگا کر نکاح کیا تھا اور وہ دونوں عدالت میں پسند کی شادی کی تصدیق کے لیے جا رہے تھے کہ مخالفین نے راستے میں گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پہلی بیوی کو طلاق دینے کا کہنے پر دوسری بیوی قتل

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 21 سالہ اقرا کو اُس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ٹانک میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جنوبی وزیرستان اغواء

پولیس کے مطابق اعجاز نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل اقرا سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں میاں بیوی میں پہلے بیوی کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اعجاز نے مبینہ طور پر جھگڑے سے تنگ آ کر اپنی دوسری بیوی کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts